صوبائی وزر قانو ن سے سیکرٹریٹ ایمپلا ئز کوارڈ نیشن کونسل کے وفد کی ملاقات

صوبائی وزر قانو ن سے سیکرٹریٹ ایمپلا ئز کوارڈ نیشن کونسل کے وفد کی ملاقات

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر قانون پارلیمانی امور اور انسانی حقوق سلطان محمد خان سے سیکرٹریٹ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل کے نمائندگان نے جمعے کے روز اپنے  مطالبات کے حق میں جاری احتجاج کے حوالے سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور ایڈمنسٹریشن بھی موجود تھے۔ سیکرٹری سمیت وزیر قانون نے کوآرڈینیشن کونسل کے نمائندگان کو یقین دلایا کہ آپ کے جائز مطالبات پر پییپرورک جاری ہے اورر وزیراعلی سمیت دیگر افسران بالا آن بورڈ ہیں اور بہت جلد آپ کو حتمی فیصلہ سنائیں گے صوبائی وزیر نے نمائندگان کو کہا کہ آپ احتجاج ختم کریں اور اپنے فرائض پر توجہ دیں۔ صوبائی حکومت بھر پور کوشش کر رہی ہے کہ تمام ملازمین کو دستیاب وسائل کے مطابق ریلیف دے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -