آل پاکستان پنشنرز کا مطالبا کی عدم منظوری کی صورت میں 2مئی کو احتجاج کا اعلان 

آل پاکستان پنشنرز کا مطالبا کی عدم منظوری کی صورت میں 2مئی کو احتجاج کا اعلان 

  

چارسدہ(بیورورپورٹ)آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات نوشیروان نے کہا ہے کہ مرکزی اور صوبائی حکومت سے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں 2مئی کو پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے،اس حوالے سے ایک اخباری بیان میں سیکرٹری اطلاعات نوشیروان خان کا کہا ہے کہ ہم نے حکومت کو اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا ہے جس میں  مہنگائی میں اضافے کے پیش نظر پینشن میں اضافہ،ایکسٹرا بینیفٹ کی بحالی،نئی بھرتی میں پنشنرز کے بچوں کو 30%کوٹہ کی بحالی،میرج گرانٹ کی بحالی،میڈیکل الاؤنس کے سیلنگ کا خاتمہ اور الاؤنس کو بڑھانا،ہاؤس رینٹ کی منظوری اور صحت کارڈ کی فراہمی اور دیگر مطالبات شامل تھے لیکن تاحال ہمارے مطالبات پر حکومت کی جانب سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔اس حوالے سے انہوں نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صوبائی کابینہ نے پریس کلب پشاور کے سامنے 2مئی 2019 بروز جمعرات بوقت10بجے صبح احتجاجی اجتماع اور مظاہرہ کا فیصلہ کر لیا ہے جس میں خیبر پختونخوا کے تمام ریٹائرد ملازمین کو شرکت کی اپیل کی گئی  ہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -