خیبر، لنڈی کوتل ہسپتال کے ڈاکٹروں کا ڈی ایچ ایچ اور نجکاری کے خلاف احتجاج
خیبر (بیورورپورٹ)لنڈی کوتل ہسپتال کے ڈاکٹروں کا ڈی ایچ اے اور نجکاری کے خلاف احتجاج۔او پی ڈیز سے بائیکاٹ۔ دور دور سے ائے ہو ئے مریض معائنی کئے بغیر واپس لوٹنے پر مجبور۔بائیکاٹ کے دوران کیجولٹی اور لیبر روم کی سروسز بحال رہیں۔تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل لنڈ ی کوتل کے ہیدکوارٹر اسپتال میں ڈاکٹروں نے مجوزہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی(DHA) اور نجکاری سسٹم کے خلاف احتجاج کیا جس میں انہوں نے تما م او پی ڈیز سے بائیکاٹ کا اعلان کیا او پی ڈیز بند ہونے کے باعث دور دراز علاقوں سے ائے ہو ئے لوگ بہت متاثر ہوئے اور ڈاکٹروں کے معائنہ کئے بغیر واپس لوٹ گئے بائیکاٹ کے دوران جاری ہوانے والی احتجاج میں مریضوں اوراہلیان علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یہ مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ مریض کا علاج لنڈ ی کو تل ہی میں ممکن بنایا جا سکے اور معمولی معمولی علاج کے کے لئے انہیں پشاور جانا نہ پڑے کیونکہ یہاں کے زیادہ تر لوگ غریب ہیں جو پشاور کی استطاعت نہیں رکھتے واضح رہے کہ اسپتال میں ڈاکٹروں کی احتجاج کے دوران ایمرجنسی یونٹ اور لیبر روم کھلے رہے جس میں مریضوں کا علاج جارہ رہا۔