رستم مختلف ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق جبکہ 5زخمی

رستم مختلف ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق جبکہ 5زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رستم (نمائندہ پاکستان) رستم مختلف ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق جبکہ 5افراد شدید زخمی،ریسکیو 1122کے میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیئے،واقعات کے مطابق پہلا واقعہ رستم پلوڈھیری روڈ پر سپنکئی پل قریب پیش آیاجہاں تیز رفتاری کی باعث موٹر سائیکل کے پسلنے کی وجہ سے موٹر سائیکل پرسوار ریاض موقع پر جاں بحق جبکہ انکے تین بھائی اسماعیل،فیصل اور فاروق شدید زخمی،دوسراواقعہ رستم نادرا آفس کے قریب پیش آیا جہاں موٹر کار تیز رفتاری کے باعث روڈ تعمیر کرنے والی ہیوی مشینری سے ٹکراگئی جس کی نتیجے میں موٹر کارمیں سوار گل شید اور امیر سلطان سکنہ پیرسئی شدید زخمی ہوگئے ریسکیو 1122کے میڈیکل ٹیم نے دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا جہاں پرشدید زخمی گل شید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاں ملا، تیسراواقعہ رستم کے نواحی علاقہ کوتر پان میں پیش آیا جہاں اسماعیل نامی نوجوان بجلی کا کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگیا ریسکیو1122 کے میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال مردان منتقل کیا جہاں پر ان کی خالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔