فیم آرمی فٹبال کپ،مرادایف سی اور ندیم ایف سی کلب کی جیت

فیم آرمی فٹبال کپ،مرادایف سی اور ندیم ایف سی کلب کی جیت

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر)فیم فٹ بال کلب کے زیراہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے فیم آرمی کپ 2019 کامیابی سے جاری ہے۔گزشتہ رات دو میچز کھیلے گئے ۔ پہلے میچ میں مراد ایف سی نے ینگ یونین فٹ بال کلب کو 4-0سے ہرا کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔مراد ایف سی کے لئے ابوزر نے 2 جبکہ علی ریاض اور رفیع للہ نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ دوسرے میچ میں ندیم ایف سی نے ڈی ایچ اے کو باآسانی 5-0 سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی کامیابی سمیٹی ۔ندیم ایف سی کی جانب سے طلحہ نے 2 جبکہ حسن ، حمزہ اور علی نے ایک ایک گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو دوسرے مرحلے میں رسائی دلائی۔فیم فٹ بال کلب کے صدر عارف ضیا ڈوگر نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری شمائل انجم کے مطابق ٹورنامنٹ میں آج فیم اکیڈمی اور جبار ایف سی جبکہ باباکارگو اور لکی ایف سی کے مابین مقابلہ ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -