نیو پرنس جمخانہ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

نیو پرنس جمخانہ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیو پرنس جمخانہ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں کرکٹرز اور عہدیداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ گذشتہ روز سنت نگر نہرو پارک میں ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی رائے مسعود کھرل ڈپٹی کمرشل منیجر نارتھ زون سرکل اور منیجر پاکستان کبڈی ٹیم سمیت دیگر مہمانان میں منیجر سابق قومی کرکٹر ٹیم اظہر زیدی ، سردار نوشاد صدر ویسٹ زون کرکٹ ایسوسی ایشن ۔عقیل احمد صدر سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن لاہور سجال، چوہدری اشرف، اکبر خان ایڈووکیٹ ، نذیر خان سواتی ڈپٹی میئر، گل نواز صدر میٹرو کارپوریشن، حضرت شیر خان اور حاجی خالد سی ایس سی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر اظہر زیدی نے ملک منظور مانی کی کرکٹ میں خدمات کو سراہا عقیل احمد نے کہا کہ عمران خان بھی کرکٹر ہیں لیکن ان کی محنت نے پہلے ورلڈ چیمپئن اور اب وزیراعظم بنایا کلب کرکٹرز کو بھی ان کے نقش قدم پر چلنا چاہیے ۔ شارٹ کٹ کی بجائے محنت کو ترجیح دیں۔ سردار نوشاد نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کو اس کلب کئی نامور کرکٹرز دئیے جبکہ دیگر ارکان نے بھی ملک منظور مانی کی کلب نیو پرنس جمخانہ کی تقریب آرگنائزکرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر کھلاڑیوں کو ان کی پرفارمنس پر انعامات گولڈ میڈل، شیلڈاور اسناد دی گئی ۔ کلب کے کپتان وسیم اکبر ، فاسٹ با¶لر زصبور احمد، ذیشان بٹ، غلام حیدر ، محمد قاسم اور دیگر کھلاڑیوں کو سراہا گیا۔ اور مہمانان میں شیلڈ تقسیم کی گئی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی