ڈیڑھ برس بعد ٹینس کورٹ میں واپسی پر خوش ہوں: ثانیہ مرزا 

  ڈیڑھ برس بعد ٹینس کورٹ میں واپسی پر خوش ہوں: ثانیہ مرزا 

 نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار پلیئر شیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ ڈیڑھ برس بعد ٹینس کورٹ میں واپسی ہوئی ہے،گیند کوسرو کرکے اور کھیل میں حصہ لیکر خوشی محسوس ہورہی ہوں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ثانیہ مرزا نے کہاکہ ڈیڑھ برس بعد ٹینس کورٹ میں واپسی ہوئی ہے،گیند کوسرو کرکے اور کھیل میں حصہ لیکر خوشی محسوس ہورہی ہوں۔واضح رہے کہ ثانیہ مرزا کے ہاں بچے کی ولادت اور اس سے قبل گھٹنے کی انجری کی وجہ سے وہ ٹینس کورٹ سے باہر تھیں مگر انھوں نے اب کورٹ میں واپس آنے کی تیار ی شروع کردی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی