طبی معائنہ مکمل،شاداب خان کل وطن واپسی پہنچ جائیں گے

طبی معائنہ مکمل،شاداب خان کل وطن واپسی پہنچ جائیں گے

  

لندن( آن لائن )انگلینڈ میں طبی معائنہ مکمل ہونے کے بعد شاداب خان کی کل وطن واپسی ہوگی تاہم وہ ڈاکٹر پیٹرک کینیڈی کی تجویز کردہ ادویات کا استعمال جاری رکھیں گے۔ورلڈکپ کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کا گذشتہ دنوں فٹنس ٹیسٹ لیا گیا تھا، اس کے ساتھ میڈیکل ٹیسٹ بھی ہوئے، ان کے نتائج سامنے آنے پر معلوم ہوا کہ شاداب خان کے خون میں خطرناک وائرس موجود ہے۔ذرائع کے مطابق ان کو ہیپاٹائٹس سی نے جکڑ رکھا ہے، لیگ سپنر کو انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز سے ڈراپ کردیا گیا تھا،متبادل کے طور پر یاسر شاہ کو شامل کیا گیا، قومی ٹیم کی روانگی کے چند گھنٹے بعد شاداب خان نے بھی انگلینڈ کیلئے پرواز پکڑ لی تھی اس لئے علاج کیلئے انہیں لندن بھجوایا گیا تھا جہاں علاج جاری ہے طبی معائنہ مکمل ہونے کے بعد کل وطن واپس آجائینگے اور ڈاکٹر پیٹرک کینیڈی کی تجویز کردہ ادویات کا استعمال جاری رکھیں گے بورڈ کو امید ہے کہ شاداب ورلڈ کپ سے قبل فٹ ہوجائینگے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -