پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا منسوخ

پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا منسوخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)سری لنکا میں کشیدہ حالات کے بعد قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا منسوخ کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے پاکستان کے ساتھ سیریزکے انعقاد سے انکار کردیا ہے اور سری لنکن کرکٹ بورڈ موجودہ صورت حال میں سیریز کے انعقاد کے لیے تیار نہیں۔ذرائع نے بتایا کہ سری لنکا نے موجودہ سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر سیریز منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے 30 اپریل کو سری لنکا روانہ ہونا تھا۔واضح رہے کہ بم دھماکوں کی وجہ سے سری لنکا میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے۔