ڈی ایچ اے بہاولپور کی لاہور میں تعارفی تقریب

ڈی ایچ اے بہاولپور کی لاہور میں تعارفی تقریب

لاہور(رپورٹ:میاں اشفاق انجم،تصاویر:ایوب بشیر) ڈی ایچ اے بہاولپور کی تعارفی تقریب گیریژن کلب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں ڈی ایچ اے لاہور کی ڈیلرز برادری نے بھر پور شرکت کی،سیکرٹری ڈی ایچ اے بہاولپور کرنل احمد سعید جان،ڈائریکٹر فنانس ڈی ایچ اے بہاولپورمحمد عمران ایوبی،ڈی ایچ اے لاہور الخدمت گروپ کے چیئرمین میاں طلعت احمد،ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے سینئر صدر میجر انوار ڈار،،میاں نصیر احمد،نواز غنی،کرنل اکبر میاں،سہیل صدیقی،بابا عبد الشکور،میجر محمد اکرم،داؤد مہدی،میاں طارق منیر، خالد نظامی،اظہر جی ایم اعوان،میاں فہد بشیر،چودھری سرفراز،طاہر مجید،ملک رفیق،عرفان میو و دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ بہاولپور میں بھی ڈی ایچ اے نے ایک شناخت قائم کی ہے جس کا سہرا کامیاب ٹیم ممبران کو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ اے میں عوام کو شاندر سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 4