شمالی وزیر ستان، لیوزی چیک پرسٹ پر دھماکہ، 3اہلکار شہید، ایک زخمی

شمالی وزیر ستان، لیوزی چیک پرسٹ پر دھماکہ، 3اہلکار شہید، ایک زخمی

  

میرانشاہ،پشاور(صباح نیوز) شمالی وزیر ستان کی تحصیل شیواہ میں لیویز چیک پوسٹ پر دھماکے سے 3لیویز اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔زخمیوں کو قریبی ہسپتا ل پہنچادیا گیا۔ دھماکہ ملک شاہی کے علاقے رغزئی میں ہوا۔ بارودی مواد چیک پوسٹ کیساتھ نصب تھا۔شہید اہلکاروں میں امیر زمان، نامبوت خان اور عبدالولی شامل ہیں۔عینی شاہدین نے کہا کہ لیویز اہلکار جوں ہی چیک پوسٹ پر پہنچے دھماکہ ہوگیا، شہید اور زخمی اہلکار مقامی ہیں۔وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی شمالی وزیرستان میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید    لیویز اہلکاروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دہشت گردی ایک ناسور ہے، جس کا صفایا کرکے دم لیں گے، دہشتگرد اس طرح کے حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، کوئی بھی مذہب معصوم اور بے گناہ لوگوں پر حملے کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔

لیویز چیک پوسٹ

مزید :

صفحہ اول -