مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا میں درخت گننے کے بجائے قوم کی لوٹی رقم واپس کرے: فردوس عاشق
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) خیبرپختونخوا میں درخت گننے کے بجائے قوم کی لوٹی رقم واپس کرے،بلین ٹری سونامی کے بارے میں رپورٹ سیاسی سازش ہے،حکومت کے سیاسی مخالفین نے یکطرفہ دورہ کرکے اپنی مرضی کی رپورٹ دی جو حقائق پر مبنی نہیں،نوازشریف کی جانب سے عدالت میں درخواست دینے سے بلی تھیلے سے باہر آ گئی وہ ملک سے فرار ہونا چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ روزاپنے بیان میں کہا کہ ووٹوں کی گنتی سے شکست خوردہ اور مایوس عناصر درختوں کی گنتی کرکے سیاسی نشہ پورا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور اس میں بھی انہیں شکست ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی ترجمان بتائے جب سے ضمانت ملی ہے میاں صاحب کے دل کی حالت ٹھیک ہوگئی ہے، کیسے؟ میاں صاحب ہسپتال میں اب تک داخل کیوں نہیں ہوئے؟؟۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس سیاست کرنے کیلئے اور کچھ نہیں بچا اس لیے انہوں نے درختوں کا بہانہ بنالیا،ساری دنیا جانتی ہے کہ درختوں کے معائنے کیلئے وہ لوگ گئے جو عمران خان کے بدترین سیاسی مخالف ہیں،بلین ٹری سونامی کے بارے میں اپوزیشن ارکان کی نام نہاد رپورٹ خیبرپختونخوا میں پولیو ڈرامے کی طرز پر ایک اور ڈرامہ ہے۔
فردوس عاشق