پی ٹی آئی کی کرپشن کو ہر سطح پر بے نقاب کیا جائے، بلاول کی پارٹی رہنما ؤں کو ہدایت 

پی ٹی آئی کی کرپشن کو ہر سطح پر بے نقاب کیا جائے، بلاول کی پارٹی رہنما ؤں کو ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اردو زبان پر عبور نہ ہونے کے باعث ”خان صاحب سمجھتی ہے“ کا جملہ علطی سے ادا ہوگیا جان بوجھ کر ایسا نہیں کیا۔ تحریک انصاف کی کرپشن کو ہر سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے پارٹی رہنماؤں کو ہدایات دے دی ہیں تفتیشی ادارے بھی بلین ٹری سونامی اور مالم جبہ کرپشن کا نوٹس لیں۔ گزشتہ روز روز پارٹی رہنماؤں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اردو زبان پر مکمل عبور نہ ہونے کی وجہ سے ”خان صاحب سمجھتی ہے“ کہہ دیا میں نے ایسا جان بوجھ کر نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں۔ تفتیشی ادارے تحریک انصاف کی کرپشن کا نوٹس کیوں نہیں لیتے؟ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تحریک انصاف کی کرپشن کو ہر سطح پر بے نقاب کیا جائے۔ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے چیئرمین پیپلزپارٹی کوپی ٹی آئی کی کرپشن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جس کے مطابق بلین ٹری سونامی میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی ہے جبکہ مالم جبہ اراضی میں بھی ریکارڈ کرپشن ہوئی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے رہنماؤں کو پی ٹی آئی کی کرپشن ہر سطح پر بے نقاب کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ 

بلاول بھٹو

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی نے فوری طورپر حکومت گرانے کی تحریک کاحصہ نہ بننے کافیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے اہم فیصلہ کیا کہ فوری طورپر تحریک انصاف کی حکومت کو گرانے کیلئے کسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے۔سابق صدر آصف زرداری نے حکومت گرانے کیلئے کسی بھی تحریک کا حصہ نہ بننے کے فیصلے کے تحت پارٹی کوجنوبی پنجاب میں ٹرین مارچ سے بھی روک دیا۔ آصف زرداری نے موقف اختیار کیا کہ حکومت کوسیاسی شہید نہیں بننے دیں گے،جمہوریت کیخلاف کسی بھی احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زر داری نے کہاکہ حکومت گرانے کے بعد انتخابات کی کیا گارنٹی ہے؟۔ذرائع کے مطابق، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان کوبھی دوٹوک جواب دے دیا۔

پیپلزپارٹی 

مزید :

صفحہ اول -