چیئر مین نیب کی شریف اور چودھری برادران کیخلاف کیسز نمٹانے کیلئے 31مئی کی ڈیڈ لائن 

چیئر مین نیب کی شریف اور چودھری برادران کیخلاف کیسز نمٹانے کیلئے 31مئی کی ڈیڈ ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے شریف برادران اور چوہدری برادران کیخلاف مقدمات جلد نمٹانے کی ہدایت کر دی۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف رائیونڈ روڈ تعمیر سے متعلق کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔ موصول ہونیوالی دستاویزات کے مطابق نیب نے شریف برادران کے خلاف کیس نمٹانے کیلئے 31 مئی تک کی ڈیڈلائن دیدی۔اسی طرح چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات جاری ہیں۔دستاویزات کے مطابق نیب نے چوہدری برادران کیخلاف کیس نمٹانے کیلئے بھی 31 مئی تک کی ڈیڈلائن دی ہے۔

نیب 

مزید :

صفحہ اول -