آئی ایم ایفا وفد کل پاکستان پہنچے گا،سپورٹ پروگرام پر مذاکرات ہونگے

آئی ایم ایفا وفد کل پاکستان پہنچے گا،سپورٹ پروگرام پر مذاکرات ہونگے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) آئی ایم ایف کاوفد کل 29 اپریل بروز سوموارکو پاکستان کا دورہ کریگا، سات مئی تک پاکستان میں قیام کرینگے۔ وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد (کل)29 اپریل کو پاکستان کا دورہ کرے گا،آئی ایم ایف کی ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران سپورٹ پروگرام کے تکنیکی پہلوؤں پر بات چیت ہو گی۔ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا جائزہ مشن ڈائریکٹرارنسٹو رمیریزریگو کی سربراہی میں وفد 7 مئی تک پاکستان میں قیام کریگا اس دوران آئی ایم ایف جائزہ مشن مختلف اداروں کا دورہ بھی کرے گا۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے ایف بی آر سمیت متعلقہ وزارتوں سے ڈیٹا مانگ لیا اور جائزہ مشن کے ساتھ مذاکرات کیلئے 9 ماہ کے اقتصادی اعداد وشمار پر مشتمل ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایات بھی کردی ہے۔

آئی ایم ایف

مزید : صفحہ اول