نوازشریف کو عدالت باہر بھیج سکتی ہے،حکومت کا عمل دخل نہیں،صمصام بخاری

نوازشریف کو عدالت باہر بھیج سکتی ہے،حکومت کا عمل دخل نہیں،صمصام بخاری

لاہور(فلم رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے کہاہے کہ نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت صرف اور صرف عدالت سے ہی مل سکتی ہے،حکومت کا اس معاملے میں کوئی عمل دخل نہیں، صمصام بخاری نے کہاکہ یہ سہولت تو مشرف کوبھی نہیں ملی جو نواز شریف مانگنے جا رہے ہیں،جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ دیکھتے ہیں اب کیا نئی مثال قائم ہوتی ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہاکہ نواز شریف کے بارے میں حکومتی موقف درست ثابت ہوا کہ نواز شریف کا واحد مقصد ملک سے باہر جانا ہے۔ نواز شریف کو سہولت ملی تو باقی قیدیوں کا کیا قصور ہے۔12 ہزار دیگر قیدیوں کو بھی علاج کے لئے باہر جانے کی اجازت ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مشرف اور ڈار ملک سے گئے تو ان کے خلاف کیس چل رہا تھا مگر نواز شریف پر تو جرم ثابت ہو چکا۔ میں نواز شریف کی بیماری کے بارے سوال اٹھانے والوں میں سے نہیں ہوں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت یا کابینہ میں تبدیلی کی خبریں محض افواہیں ہیں جن کا حقیقت سے دور کا بھی کوئی تعلق نہیں انہوں نے کہا کہ چھوٹی موٹی باتوں پر اختلاف جمہوریت کا حسن،اس کو پارٹی میں تقسیم کا نام دینا جھوٹا پروپیگنڈہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عثمان بزداربہترین کام کر رہے ہیں، اپوزیشن جماعتوں کا حکومت کی تبدیلی یا وزیراعلی کی تبدیلی کا خواب پورا نہیں ہوگا۔

صمصام بخاری

مزید : صفحہ اول