جواین آر او مانگے گا وہ میرا ساتھی نہیں،شاہد خاقان عباسی

جواین آر او مانگے گا وہ میرا ساتھی نہیں،شاہد خاقان عباسی

  

اسلام آباد (صباح نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک ٹی وی انٹر ویو میں کہا ہے کہ ہم بھگت لیں گے جو عمران خان سے این آر او مانگے گا وہ میرا ساتھی نہیں ہے، پاکستان کے قانون میں این آر او کی کوئی گنجائش نہیں، این آر او وہ کرتے ہیں جنہوں نے کوئی جرم کیا ہو، ہم نے کوئی جرم نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا جرم صرف یہ ہے کہ ہم نے اس ملک کو ترقی دی ہے، وہ ہم بھگتنے کے لئے تیار ہیں۔نیب کسی وقت بھی گرفتار کر سکتا ہے۔گرفتار کرنا ہے تو گرفتار کر لیں۔ اگر مجھے گرفتار کیا گیا تو اس کے بعد ضمانت کروانا میرا حق ہے تاہم میں ضمانت قبل از گرفتاری کا قا ئل نہیں ہوں، میاں محمد نواز شریف نے نہیں کہا کہ میں باہر جانا چاہتا ہوں بلکہ ڈاکٹروں نے کہا ہے نواز شریف کی بیماری اتنی بڑھ گئی ہے اور اتنی پیچیدہ ہے کہ علاج یہاں ممکن نہیں ہے۔

شاہد خاقان عباسی

مزید :

صفحہ اول -