جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی میں مصالحت کیلئے کوششیں شروع

جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی میں مصالحت کیلئے کوششیں شروع

  

لاہور (مانیٹر نگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے درمیان مصالحتی کوششیں شروع کر دی گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید مصالحتی مشن پر میدان میں آگئے ہیں۔ فیصل جاوید نے مصالحتی مشن کے تحت جہانگیر سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق فیصل جاوید نے کہا کہ آپس کے اختلافات سے ورکر مایوس ہوتے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین نے جواب میں کہا کہ میری طرف سے ایسا کوئی معاملہ نہیں ہے، ہم سب مل کر ایک ساتھ کھڑے ہیں اور ساتھ رہیں گے۔ سینیٹر فیصل جاوید وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چین سے واپسی پر ملاقات کرینگے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی صلح کے مشن کے تحت ملاقاتیں کریں گے۔

جہانگیر ترین

مزید :

صفحہ اول -