سیاحتی ویز ا پالیسی جاری، امریکہ، برطانیہ، بھارت اور افغانستان فہرست سے آؤٹ 

سیاحتی ویز ا پالیسی جاری، امریکہ، برطانیہ، بھارت اور افغانستان فہرست سے آؤٹ 

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان نے سیاحت کے حوالے سے اپنی نئی ویزا پالیس کا اعلان کر دیا جس میں 48 ممالک کے ساتھ ویزا شرائط میں نرمی کی گئی، نئی ویزا پالیسی کی فہرست میں انڈیا، امریکہ، برطانیہ، افغانستان شامل نہیں ہیں۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن  کے مطابق پالیسی 15 اپریل سے نافذکر دی گئی، نئی ویزا پالیسی میں جن ممالک کے شہریوں کو سہولت دی گئی ہے اس میں ایران، ملیشیا، روس، ترکی، چین، سری لنکا، آسٹریلیا، ڈنمارک، برازیل، جرمنی سمیت دیگر ممالک شامل ہیں، ان ممالک کے پاسپورٹ رکھنے والوں کو ائیرپورٹ پر ہی ویزے کی سہولت دی جائے گی،48ممالک میں سے 12 ممالک کے سفارتکاروں کو یہ سہولت دی جائے گئے جبکہ31ممالک کے سفارتکار اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ پانچ ممالک کے شہری عام پاسپورٹ پر اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ویزا پالیسی کے تحت ابتدائی طور پر ویزا تین ماہ کا دیا جائے گا۔ نئی پالیسی کے حوالے سے فارن مشن اور متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا گیا۔

سیاحتی ویزا پالیسی

مزید :

صفحہ اول -