عمران خان،چینی صدر کے درمیان ون آن ون ملاقات آج ہو گی
بیجنگ (این این آئی)وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر شی جنگ پنگ کے درمیان ون آن ون ملاقات (آج) اتوار کو ہو گی۔ ذرائع کے مطابق چین کے دورے پر موجود پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی چین کے صدر شی جنگ پنگ سے ملاقات (آج) اتوار کو ہو گی جس میں پاک چین تعلقات اور اقتصادی راہداری منصوبے سمیت مختلف امور زیر غور آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق (آج) اتوار کو پاکستان اور چینی حکام مختلف معاہدوں پر دستخط بھی کرینگے پاک چین ٹریڈ انویسٹمنٹ فورم وزیراعظم کے اعزاز میں ظہرانہ دیگا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان چین میں منعقدہ عالمی نمائش میں پاکستانی اسٹال کا دورہ کرینگے چینی صدر اور دیگر عالمی رہنما بھی چینی اسٹال کا دورہ کرینگے۔ وزیراعظم عمران خان اپنا دورہ چین مکمل کر کے (آج) اتوار کی رات 11 بجے پاکستان کیلئے روانہ ہونگے۔
ون آن ون ملاقات