جنرل (ر)پرویزمشرف یکم مئی کو پاکستان آئیں گے، وکیل

جنرل (ر)پرویزمشرف یکم مئی کو پاکستان آئیں گے، وکیل

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سابق صدر پرویزمشرف کے وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ سابق صدر کے خاندان کے مطابق وہ یکم مئی کو پاکستان آرہے ہیں۔ہفتہ کومیڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز مشرف کے وکیل نے کہا کہ پرویز مشرف خود اوران کے اہل خانہ بھی ان کے پاکستان آنے پر زور دے رہے ہیں اور خاندانی ذرائع کے مطابق سابق صدر یکم مئی کو پاکستان آرہے ہیں۔سلمان صفدر نے کہا کہ پرویز مشرف کی صحت بہت خراب ہے اور صحت میں اونچ نیچ روزانہ کی بنیادوں پر لگی ہوئی ہے، اس لئے پرویز مشرف کی وطن واپسی کیلئے ان کی صحت اور عمر کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے معالج کی اجازت انتہائی اہم ہے، تاہم سابق صدر دو مئی کو اسپیشل کورٹ میں پیش ہونے کے حوالے سے پر عزم ہیں۔

مشرف

مزید :

صفحہ اول -