کوئی بھی محکمہ قومی تاجر اتحاد کو بے جا پریشان نہ کرے،کرامت کھوکھر
لاہور (خصوصی رپورٹ )پنجاب کے دار الحکومت لاہور کے علاقے ٹاون شپ میں قومی تاجراتحاد پاکستان کے زیر اہتمام تاجروں کے مسائل کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک کرامت کھوکھر اور رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر چیئر مین سپریم کونسل پاکستان خواجہ اظہر گلشن ،صدر قومی تاجر اتحاد پاکستان ملک خالد ،نائب صدر قومی تاجر اتحاد پاکستان ملک نثار کھوکھر ،سر پرست اعلیٰ ٹاون شپ حاجی ذوالفقار علی کھوکھر ،چیئر مین قومی تاجر اتحاد ٹاون شپ اختر نیازی ،ایڈیشنل جنرل سیکریٹری قومی تاجر اتحاد ٹاون شپ کامران گھمن ،جوائنٹ سیکریٹری خواجہ سلیم عطاری اورصدر قومی تاجر اتحاد ٹاون شپ حافظ بلال گجر نے بھی شرکت کی۔تقریب میں تاجر برادری کو در پیش مسائل پر بات چیت کی گئی۔اس موقع خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی ملک کرامت کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کو کسی بھی پریشانی کی صورت میں ملک نثار کھوکھر کے ساتھ کھڑے ہیں ،کوئی بھی محکمہ قومی اتحاد تاجر کو بے جا پریشان نہ کرے۔رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان نے کہا کہ ملک نثار کھوکھر میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں جو ہمیشہ تاجر برادری کے حقوق کے لیے کھڑے ہوتے ہیں۔سرپرست اعلیٰ ٹاون شپ حاجی ذوالفقار علی کھوکھر کا کہنا تھا کہ میں گذشتہ 20سال سے قومی تاجر برادری اتحاد کے ساتھ کھڑا ہوں ،تاجر برادری کے مسائل حل کراتا ہوں اور جب بھی کہ مسئلہ در پیش ہوتا ہے تو قومی تاجر برادری کے شانہ بشانہ کھڑا ہوتا ہوں۔ملک نثار کھوکھر نے کہا کہ میں گزشتہ 20سال سے تاجر برادری اور عوام کی خدمت کر رہا ہوں اورمستقبل میں بھی تاجر برادری کے حقوق کی جنگ لڑتا رہوں گا۔
کرامت کھوکھر