برآمدات بڑھانے کیلئے سہولت سینٹرز کا قیام خوش آئند‘انٹرپرینورز فورم
لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان انٹرپرنیورزفورم کے چیئرمین آصف خان نے برآمدات کے فروغ کیلئے سہولت سینٹرز کے قیام کو خوش آئند قرار د یا ہے انہوںنے واہگہ ، طورخم او رچمن بارڈر پر بین الاقوامی تجارتی اور ٹرانسپورٹ لاجسٹک سے متعلق کاروباری عمل کی صلاحیت میں اضافے کیلئے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی کے قیام کے فیصلہ کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کاروباری سرگرمیاں بڑھانے کیلئے اتھارٹی کے قیام سے ملکی برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگی۔زاہد بخاری سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ ٹرانزٹ مرکز کے طور پر اس کی مکمل صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کیلئے پاکستان نے انیٹگریٹڈ ٹریٹ مینجمنٹ سسٹم کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد تجارت خصوصاً برآمدات میں اضافہ اور کاروباری لاگت میں کمی کیلئے کاروباری مسابقت اور سہولیات میں اضافہ کرنا ہے ۔انہوںنے کہا کہ لینڈ پورٹ اتھارٹی کے قیام سے ملکی برآمدات میں سہولیات کی فراہمی سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔