یو ایکس پاکستان ڈیزائن اور جدت کے مستقبل کو متحرک جھلک فراہم  کرتی ہے، ڈاکٹر سلمان شاہد 

  یو ایکس پاکستان ڈیزائن اور جدت کے مستقبل کو متحرک جھلک فراہم  کرتی ہے، ...

  

لاہور(پ ر)یو ایکس پاکستان 2019ءسالانہ ڈیزائن کانفرنس کا تیسرا حصہ ہے جس کا انعقاد LUMS کی ڈیزائن سوسائٹی کے جانب سے ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس، سید بابر علی اسکول آف سائنس اینڈ انجینئرنگ (SBASSE) اور لمز میں کمپیوٹر ہیومن انٹریکشن لیب کے تعاون سے کیا گیا۔ ایونٹ کیلئے ہدایت ڈاکٹر سلمان شاہد نے کی۔ اس ضمن میں 20 اپریل کو ورکشاپ منعقد ہوئی اور 21 اپریل کو بات چیت ہوئی۔ایونٹ میں مکمل حاضری تھی اور لوگوں نے مقررین اور ورکشاپ کے میزبانوں کی جانب دلچسپی سے توجہ مرکوز کر رکھی تھی جو اس سال کے موضوع ”جدید تخلیق“ پر کام کر رہے تھے۔ کانفرنس کا مقصد نئے طریقوں کے حامل اچھے ڈیزائن پاکستان میں ڈیجیٹل خواندگی، اہم مسائل کے بارے میں عوامی آگاہی اور متعدد طریقوں بشمول ایپلی کیشنز، ورچوئل اور آگمنٹڈ رئیلیٹی، گیمز اور ڈیجیٹل و نان ڈیجیٹل چینلز سے اسٹوری ٹیلنگ کے ذریعے تنوع کو پورا کرنے جیسے بڑے مسائل کو حل کر سکتے ہیں، کے بارے میں مباحثوں کو کھولنا تھا۔ مقررین اور ورکشاپ کے میزبانوں نے وسیع اسپیکٹرم کے بارے میں تبادلہ خیال کیا کہ پاکستان میں مہارت یافتہ ڈیزائنرز کی جدید دور میں ضرورت ہوگی۔

 یو ایکس پاکستان نے اس سال جیز، فوڈ پانڈا اور Designist جیسی کمپنیوں کے تجربہ کار پروفیشنلز کو Marham اور MittiGhar جیسی نئی آنے والی کمپنیوں کے ہمراہ شامل کیا۔ تاہم ایو نٹ میں گوگل سے اسپیکرز کی ٹیم نے بھی شرکت کی جس میں ریسرچرز، ڈویلپرز اور ڈیزائنرز شامل تھے۔ انہوں نے ”نیکسٹ بلین یوزرز“ کے لئے ابھرتی اور ترقی پذیر مارکیٹوں میں بصیرت فراہم کی۔ 

ایونٹ نے طلباءکو ایونٹ میں شرکت کرنے والے مقررین، میزبانوں اور دیگر پروفیشنلز کے ساتھ رجحانات، تکنیکوں اور دستیاب وسائل کے ساتھ ساتھ معنی خیز صارف تجربات کو ڈیزائن کرنے کیلئے ملاقات اور مشترکہ وژن پر تبادلہ خیال کا موقع فراہم کیا۔ اس موقع پر طلباءکو ایوارڈز بھی دیئے گئے جنہوں نے یو ایکس پاکستان 2019ءڈیزائن ایوارڈز میں ڈیزائن کی سوچ اور مسائل کو حل کرنے میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ 

یو ایکس پاکستان 2019ءاپنے پہلے منعقد کئے جانے والے ایونٹس سے بڑی اور بہتر تھی اور لاہور ڈیزائن ویک 2020ءسمیت انتہائی بلند نظر منصوبوں کے ساتھ اس کا روڈ میپ مسلسل ترقی کر رہا ہے۔ لاہور ڈیزائن ویک 2020ءمیں لاہور ڈیزائن فیسٹیول 2020، یو ایکس پاکستان 2020 اور ایچ سی آئی پاکستان 2020 کانفرنس شامل ہوگی۔ مزید برآں ٹیم ڈیزائن پر مبنی جدتوں کے بارے میں آگاہی کو بڑھانے کیلئے پاکستان بھر میں یو ایکس کیمپس چلائے گی۔ 

س

مزید :

علاقائی -