پینتھرٹائرز لمیٹڈکاارتھ موورٹائرزمارشل اور ایلفا متعارف

  پینتھرٹائرز لمیٹڈکاارتھ موورٹائرزمارشل اور ایلفا متعارف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر)پینتھرٹائرز لمیٹڈکی جانب سے ارتھ موور ٹائرزمارشل اور ایلفا متعارف کروانے کی افتتاحی تقریب کا انعقادپینتھر ہاو¿س لاہور میں کیاگیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمپنی کے چیئرمین میاں افتخار احمد نے میڈیا اور شرکاءسے ٹائر زمتعارف کرواتے ہوئے ان کی خصوصیات کے بارے میں بات چیت کی اور کہا کہ ارتھ موور ٹائرزمارشل اور ایلفا مائننگ اور تعمیراتی کاموں کے لئے خصوصی طور پر تیار کئے گئے ہیں اور پاکستان میں پہلی بار متعارف کروائے جانے والے یہ ٹائرز اپنی مثال آپ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پینتھر ٹائرز اپنی نوعیت کی پہلی کمپنی ہے جس نے پاکستان میں پہلی بارارتھ موور ٹائرزمارشل اور ایلفا متعارف کروائے ۔یہ پراڈکٹس پہلے پاکستان میں امپورٹ کی جاتی تھیں مگر پینتھر کی کاوشوں کی بدولت اب انہیں پاکستان سے دیگر ممالک میں ایکسپورٹ کرکے زرمبادلہ حاصل کیا جائے گا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پینتھر ٹائرز لمیٹڈ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ پینتھر کی ہمیشہ سے ریت رہی ہے کہ اس نے جدید اور نئی پراڈکٹس متعارف کروائیں اور آج بھی جدت و ٹیکنالوجی کے اسی سفر پر گامزن ہے ۔

مزید :

علاقائی -