ڈراؤنی کہانی پر مبنی فلم ”کتاکشا‘‘کا آفیشل ٹیزر ریلیز

ڈراؤنی کہانی پر مبنی فلم ”کتاکشا‘‘کا آفیشل ٹیزر ریلیز

لاہور(فلم رپورٹر)فلم ساز ابو علیحہ کی دوسری فلم ”کتاکشا“ ڈراؤنی کہانی پر مبنی ہے جس کا آفیشل ٹیزر ریلیز ہوگیا۔رواں سال اس فلم کا پہلا لک سامنے لانے کے لئے مداحوں کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی، جس میں دکھایا گیا تھا کہ چند نوجوان ایک گاڑی میں بیٹھ رہے ہیں جہاں سے ان کے سفر کا آغاز ہوگا۔جبکہ اب اس نئے ٹیزر میں دکھایا گیا کہ یہ نوجوان ایک سفر پر نکلتے ہیں، جس کے بعد یہ کسی انجان جگہ پہنچ جاتے ہیں اور وہاں ان کے ساتھ عجیب واقعات ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ فلم کے اس نئے ٹیزر سے بھی کہانی کا اندازہ لگانا مشکل ہے، البتہ یہ کہا جاسکتا ہے کہ جس جگہ یہ نوجوان پہنچتے ہیں وہ جگہ ان کے لئے صحیح نہیں۔یاد رہے کہ یہ ابو علیحہ کی دوسری فلم ہے، اس سے قبل وہ ’عارفہ‘ نامی فلم بنا چکے ہیں جو کراچی کی لڑکی کی زندگی سے متاثر ہوکر بنائی گئی تھی۔ فلم ’کتاکشا‘ میں سلیم معراج، کرن تعبیر، نمرا شاہد، قاسم خان اور نبیل گبول کام کرتے نظر آئیں گے۔فلم کی ریلیز تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا، البتہ خبریں ہیں کہ اس کا ٹریلر جلد ریلیز کیا جائے گا جس کے ساتھ فلم کی ریلیز تاریخ بھی سامنے آجائے گی۔

مزید : کلچر