گرین سٹار سوشل مارکیٹنگ کاماو¿ں کی صحت پر کانفرنس کا انعقاد

  گرین سٹار سوشل مارکیٹنگ کاماو¿ں کی صحت پر کانفرنس کا انعقاد

  

لاہور( پ ر)پاپولیشن سروسز انٹرنیشنل کے خودمختار رکن گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ (گرین اسٹار)نے سوسائٹی آف آبسٹیٹریشنز اینڈ گائناکولوجسٹس آف پاکستان (Society of Obstetricians & Gynecologists of Pakistan; ROCG) کے تعاون سے لاہور میں ایک تین روزہ کانفرنس کا اہتمام کیا جس میں ممتاز ماہرین نے ماو¿ں، نو زائید ہ بچوں او رنونہالوں کی صحت کے اہم موضوع پر معلومات اور تجربات کا تبادلہ کیا۔ مو¿رخہ26سے28 اپریل، 2019ءتک جاری رہنے والی یہ سالانہ کانفرنس پرل کانٹی نینٹل ہوٹل ، لاہور، میں منعقد ہوئی اور اس کا موضوع تھا: ”صحت مند مائیں صحت مند قوم تعمیر کرتی ہیں۔“برطانیہ میں مقیم رائل کالج آف گائناکولوجی (آرسی او جی) کے سابق صدر اور فیڈریشن آف گائناکولوجی اینڈ آبسٹیٹرکس (ایف آئی جی او) کے پروفیسرسر سبراتنم ارولکمارن (ڈاکٹر ارول)نے خصوصی طور پر اس کانفرنس میں شرکت کی۔ انہوں نے کانفرنس سے خطاب بھی کیا اور”سی جی ڈی ٹارگٹس – پوسٹپارٹم فیملی پلاننگ، سیف ایبورشن کیئر اور ایمرجنسی آبسیٹرکس کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔مو¿رخہ27اپریل کو منعقدہ سیشن آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کی پروفیسر نگہت شاہ نے خطاب کیا۔

 اور”کوالٹی آف کیئر ان پوسٹ ایبورشن کیئر (Quality of Care in Post Abortion Care) " کے موضوع پر خطاب کیا۔اس سیشن میں دیگر فاضل پریکشنرز نے بھی خطاب کیا اور سیشن کی اہمیت میں اضافہ کیا۔سیشن میں ماڈریٹر کے فرائض انجام دیتے ہوئے گرین اسٹار مارکیٹنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈاکٹر سید عزیز الرّب نے کہا:”ایس او جی پی کی جانب سے منعقد کردہ یہ ایک اور بین الاقوامی کانفرنس ہے جس میں نہایت اہم گفتگو ہوئی ہے اور پاکستان میں ، ماو¿ں کی صحت، محفوظ اور مو¿ثر مانع حمل طریقوں ، وضع حمل اور اسقاط حمل کے بعد خاندانی منصوبہ بندی،وغیرہ کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کا عہد کیا گیا ہے۔میں تمام ممتاز گائناکولوجسٹس اور ہیلتھ کیئر ایکسپرٹس کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے جدید تحقیق ، اہم کیسوں کے حوالے سے مباحثوں کی اہمیت میں اضافہ کیا اور مندوبین کواپنے تجربات سے آگاہ کیا۔ یہ گفتگو پاکستان آبادی کی منصوبہ بندی کے حوالے سے نامکمل ضرورت کو پورا کرنے میں بہت دیر تک کارآمد ثابت ہو گی۔“خواتین کے ساتھ ،زچگی کے دوران پر اثرگفتگو کو ایک اہم حکمت عملی قرار دیا گیا ہے۔ اس کانفرنس کے دوران قیمتی معلومات فراہم کی گئیں اور مندوبین نے تاریخ شہرلاہور کے دلکش ثقافی ورثے اور نفیس کھانوں کا لطف بھی اٹھایا۔

مزید :

علاقائی -