چائلڈ سٹار سمیع خان”سنو چندا سیزن2“ کی ریکارڈنگ میں مصروف

چائلڈ سٹار سمیع خان”سنو چندا سیزن2“ کی ریکارڈنگ میں مصروف

لاہور(فلم رپورٹر)ٹی وی کے معروف چائلڈ سٹار سمیع خان ان دنوں ”سنو چندا سیزن2“ کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں جسے یکم رمضان المبارک میں نجی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔ سمیع خان گزشتہ سال بھی اس پراجیکٹ کا حصہ تھے جن کی پرفارمنس بہت پسند کی گئی جبکہ اس سال بھی وہ اس پراجیکٹ کے بارے میں بہت پرجوش ہیں۔ سمیع خان کا کہنا ہے کہ شائقین اس بار بھی نہ صرف میری بلکہ تمام فنکاروں کی پرفارمنس ضرور پسند کریں گے اور میری طرف سے یہ سب سرپرائز ہوگا۔

مزید : کلچر