ایکسیلینس ڈلیورڈ اور ریپڈ کمپویٹ کے درمیان شراکت داری

ایکسیلینس ڈلیورڈ اور ریپڈ کمپویٹ کے درمیان شراکت داری

لاہور(پ ر)ایکسیلینس ڈلیورڈ (ExD)اور ریپڈ کمپیویٹ نے پاکستان کی کاروباری مارکیٹ میں SAPبزنس ون سالوشنز کی فراہمی کےلئے شراکت داری کا اعلان کیا ہے ۔اس شراکت داری کے ذریعے یہ دونوں ادارے اپنی مہارت اور تجربات کو یکجا کرکے صارفین کوSAPسالوشنز کے نفاذ اور ریپڈ کمپویٹ کی کٹنگ ایج کلاو¿ڈ پلیٹ فارم کی فراہمی کےلئے ExD,کا تجربہ و آپریشنل مہارت فراہم کرینگے ۔ExD,پاکستا ن کا سرکردہ آئی ٹی سروس پرووائیڈر ہے جو کہ صارفین کو ٹیکنالوجی ،نان کورز آپریشنز کی آو¿ٹ سورسنگ بزنس پراسیس کی آپٹیمائزیشن کے ذریعے کوالٹی سالوشنز فراہم کرتا ہے جبکہ دوسری جانب کمپویٹ ریپڈ پاکستان کا مقامی سرکردہ کلاو¿ڈ سروس پرووائیڈر ہے۔شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کی تقریب میںریپڈ کمپیویٹ کے کمرشل ہیڈ علی رضا اور ExDکے ہیڈ آف سیلز اجلال نقوی اپنی اپنی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے ۔اس موقع پر اجلال نقوی کا کہنا تھا کہ ExDاور ریپڈ کمپیویٹ کی اس شراکت داری سے پاکستان کی اسمال میڈیم انٹر پرائزز استفادہ کرسکتی ہیں اور ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ کلاو¿ڈ پلیٹ فارم پر SAPکے استعمال کے ذریعے اپنے کور آپریشنز پر توجہ دے سکتے ہیں جو کہ ان کے اخراجات میںخاطر خواہ کمی کا باعث بن سکتے ہیں۔اس ون ونڈو سالوشن سے پاکستانی کمپنیوں کو اپنے کاروبار منافع بخش بنانے میںمدد ملے گی اور وہ اپنے آپریشنز کے بنیادی شعبہ جات میںمہارت کے اعلیٰ معیارات کے حصول پر توجہ مبذول کرسکیں گی ۔ریپڈ کمپیویٹ اور ExDکی شراکت داری کا مقصد نہ صرف بزنس آپریشنز کو مزید فعال کرنا اور انکی کارکردگی بہتر بنانا ہے بلکہ کمپنیوںکے صارفین کےلئے بھی زیادہ باکفایت آپشنز فراہم کرنا ہے ۔

SA

مزید : علاقائی