فنکارمعاشرتی مسائل کی نشاہدہی کا کام انجام دیتے ہیں،عقیل حیدر

فنکارمعاشرتی مسائل کی نشاہدہی کا کام انجام دیتے ہیں،عقیل حیدر

لاہور (فلم رپورٹر)کامیڈین عقیل حیدر نے کہا ہے کہ فنکار پیدائشی فنکار ہوتے ہیں جو معاشرتی مسائل کی نشاہدہی اور اصلاح کا کام بھی انجام دیتے ہیں تھیٹر پر فیملیز کا رجحان کم ہوا ہے اس کے ذمہ دار تھیٹر مالکان ہیں جنہوں نے صاف ستھری کامیڈی کو مجرے کی شکل دی آج بھی معیاری اور تفریحی ڈراموں میں عوام کا رش دیکھا جاتا ہے سکرپٹ پر محنت کرکے ناراض شائقین کو واپس تھیٹر لایا جاسکتا ہے۔ نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کا مقابلہ دنیا کا کوئی بھی فنکار نہیں کرسکتا،محدود وسائل اور ٹیکنالوجی کے اس دور میں بھی لوگوں میں خوشیاں اور چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کا کام پاکستانی فنکار کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فنکار ہمیں کاپی کرتے ہیں بھارتی فنکاروں نے اس بات کا متعدد بار اعتراف بھی کیا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کا مقابلہ کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

مزید : کلچر