سنبل اقبال کی نئی کامیڈی سیریل ”برفی لڈو“ جلد نشر ہوگی

سنبل اقبال کی نئی کامیڈی سیریل ”برفی لڈو“ جلد نشر ہوگی

  

لاہور(فلم رپورٹر)آئی ڈریم کی نئی کامیڈی سیریل ”برفی لڈو“ عیدالفطر سے نجی ٹی وی سے نشر کی جائے گی جس میں سنبل اقبال اور علی سفینہ نے ٹائٹل کردار کئے ہیں۔ڈاکٹر یونس بٹ کی لکھی ہوئی اس سیریل کے ڈائریکٹر رامش رضوی ہیں جبکہ کاسٹ میں نیئر اعجاز اور اسماعیل تارا سمیت بہت سے نامور فنکار شامل ہیں۔یہ امر قابل ذکر ہے ناظرین کافی عرصے بعد سنبل اقبال کو کامیڈی کرتے ہوئے دیکھیں گے جو زیادہ تر سنجیدہ کردار ہی کرتی ہیں اور اس بارے میں سنبل اقبال کا کہنا ہے ناظرین کو ’برفی‘ ضرور پسند آئے گی۔واضح رہے کہ’برفی لڈو‘ نجی ٹی وی سے نشر ہونے والی مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’دو بول‘ کی جگہ نشر کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -