شالیمار تھیٹرمیں نیا ڈرامہ ”کھٹی میٹھی عاشقی“کا شاندار آغاز

شالیمار تھیٹرمیں نیا ڈرامہ ”کھٹی میٹھی عاشقی“کا شاندار آغاز

لاہور(فلم رپورٹر)شالیمار تھیٹرلاہور میں نیا ڈرامہ ”کھٹی میٹھی عاشقی“کا شاندرا آغاز ہوگیا ہے جس ڈرامہ میں مرکزی کردار کیلئے پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و پرفارمر آفرین پری کو کاسٹ کر لیا گیا ہے،ڈرامے کے پروڈیوسر ملک طارق ہیں جبکہ تحریر وہدایات ڈاکٹر اجمل کی ہیں،کاسٹ میں آفرین پری کے علاوہ دیا علی،تابندہ علی،مختار چن،چاند برال،اسد مکھڑا،حامد رنگیلا و دیگر فنکار شامل ہیں۔آفرین پری کا کہنا ہے کہ شالیمار تھیٹر میں آج سے نئی ڈانس آئٹم کے ساتھ پرفارم کروں گی اورشائقین کو ”کھٹی میٹھی عاشقی“ منفرد انداز میں نظر آئے گی۔

،ایک سوال کے جواب میں آفرین پری نے کہا کہ اپنے کام میں کوئی کتنا فنکار ہے یہ میدان میں اتر کر ہی پتہ چلتا ہے میں نے باتوں سے نہیں کام کرکے موجودہ مقام حاصل کیا ہے۔

مزید : کلچر