جعاسازی سے کروڑوں کی خوردبرد میں ملوث لیسکو کے 22افسروں پر فرد جرم عائد

 جعاسازی سے کروڑوں کی خوردبرد میں ملوث لیسکو کے 22افسروں پر فرد جرم عائد

  

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج سنٹرل لاہور ملک محمد رفیق نے لیسکوعلامہ اقبال ٹاﺅن ڈویژن میں فرضی پینشنروں کے نام پر کروڑوں روپے خورد برد کرنے کے کیس میں ملوث 22افسروں پر فردجرم عائد کردی ۔عدالت نے 11مئی تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے گواہوں کو طلب کرلیاہے ۔عدالت میں گزشتہ روز لیسکو کے 25سے زائد افسران کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ،اس کیس میں ملوث 25میں سے 22ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ،جن پرعدالت نے فردجرم عائد کرتے ہوئے مزید سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی ہے جبکہ ملزموں نے صحت جرم سے انکار کردیاہے،مذکور ہ مقدمہ میں ایف آئی اے کی جانب سے چالان عدالت میں پیش کیا جاتاہے ،عدالت نے جن ملزمان پرفردجرم عائد کی ہے ان میں ناصرحسین،اقبال انور،شاہد حسن ،ملک شاہد ،رمضان بٹ،ملک ندیم،محمد اقبال،شاہد حسن اوررائے اصفر سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -