سرکاری اداروں میں آتشزدگی کیس،ڈی جی ایل ڈی اے عدالت پیش 

سرکاری اداروں میں آتشزدگی کیس،ڈی جی ایل ڈی اے عدالت پیش 

  

لاہور(نامہ نگار)سرکاری عمارتوں میں لگنے والی آگ اور ریکارڈ جلنے کے کیس میں جوڈیشل ٹربیونل کے روبرو ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران گزشتہ روز پیش ہوگئیں،فاضل جج نے ریکارڈ پیش کرنے کی یقین دہانی پرشوکاز نوٹس واپس لے لیا۔مذکورہ ایل ڈی اے افسر کو فاضل جج نے ایجرٹن روڈ ایل ڈی اے پلازہ میں لگنے والی آگ کی تفصیلات بروقت پیش نہ کرنے پرشوکازنوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کررکھاتھا،آگ کے باعث ریکارڈ جلنے کی جوڈیشل انکوائری کرنے والے ایڈیشنل سیشن جج محمد اختر بھنگو کے روبرو گزشتہ روزڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران پیش ہوئیں،ڈی جی ایل ڈی اے نے عدالت کوبتایا یہ معاملہ اہم ہے ،اس کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں،چند روزتک عدالت میںرپورٹ پیش کردی جائے گی جس پر فاضل جج نے ڈی جی ایل ڈی اے کی جانب سے یقین دہانی کرانے پر شوکازنوٹس واپس لے لیا اور انہیں ہدایت کی کہ وہ ریکارڈ جلد سے جلد عدالت کے روبرو پیش کریں۔

مزید :

علاقائی -