میشا شفیع کےخلاف ہتک عزت دعویٰ کیس، علی ظفرعدالت پیش

میشا شفیع کےخلاف ہتک عزت دعویٰ کیس، علی ظفرعدالت پیش

  

لاہور(نامہ نگار)گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ میںگزشتہ روز گلوکارعلی ظفرسول کورٹ میں پیش ہوئے ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 4مئی تک ملتوی کردی۔علی ظفرنے دائرہتک عزت کے عویٰ میں موقف اختیار کرکھاہے کہ میشا شفیع نے ذاتی مفادات کے لئے ان پر الزام لگایا،میشا شفیع جھوٹے لزام کی بنیاد پر غیرملکی شہریت لیناچاہتی ہیں ،دوسری جانب علی ظفر کے گواہ باقرعباس نے عدالت میں پیش ہو کربتایا کہ ایک ویڈیوکی ریکارڈنگ کے بعد میشا شفیع کوعلی ظفر سے مسکرا کر باتیں کرتے دیکھا، ہراساں کرنے کا الزام جھوٹا ہے،جس کے بعد فاضل جج نے کیس کی مزید سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی۔گلوکار علی ظفر نے پیشی کے بعدصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلوکارہ میشا شفیع انہیں بدنام کرنے کے لئے سوشل میڈیا پرجعلی اکاﺅنٹس کے ذریے منفی پراپیگنڈہ کر رہی ہیں جبکہ کہ خود عدالت میں پیش نہیں ہوتیں،ایک سال سے انصاف کے حصول کے لئے انتظار کررہاہوں۔

مزید :

علاقائی -