آتشزدگی سے متاثرہ بینکنگ  کورٹ میںتزئین وآرائش  کا دوبارہ کام شروع

   آتشزدگی سے متاثرہ بینکنگ  کورٹ میںتزئین وآرائش  کا دوبارہ کام شروع

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ کورٹ میں آگ لگنے سے متاثرہ بلڈنگ کی تزئین وآرائش کا کام شروع کردیا گیاہے،مذکورہ متاثر ہونے والی عدالتوں کی بجلی بھی بحال کر دی گئی ہے لیکن جج صاحبان کے چیمبر زاورعملے کے کمروں کی بجلی ابھی بحال نہیں ہوسکی ہے ۔عدالتی عملے کا کہنا ہے کہ آگ سے ریکارڈ محفوظ رہا لیکن جن کمروں میں آگ زیادہ پھیل تھی وہاں پرکچھ فرنیچرجل کر تباہ ہوگیاہے۔

مزید : علاقائی