واشنگ مشین خراب دینے پر 2لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر
لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت میں بڑی بہن نے چھوٹی بہن کوجہیزمیں دینے والی واشنگ مشین خراب دینے پربن بکر الیکٹرونک کے مالک کے خلاف 2لاکھ روپے ہرجانہ کا دعویٰ دائر کردیا۔فاضل جج نے مذکورہ دکان مالک سے 23مئی کو جواب طلب کرلیا ۔ سیدہ غلام فاطمہ نے بینک بکر الیکٹرونک شاپ ٹاﺅن شپ کے خلاف مذکورہ بالاہرجانہ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اپنی بہن کوجہیزمیں واشنگ مشین دی جواس نے ٹاﺅن شپ کالج روڈکےبن بکر الیکٹرونک سے خریدی ،سسرال میں مشین کواستعمال کیاگیا تواس نے کام ٹھیک نہیں کیا، جس پر شکایت کی گئی تو کوئی شنوائی نہیں ہوئی، جس سے وہ ذہنی اذیت میں مبتلا ہوگئی ،عدالت سے استدعاہے کہ اسے مذکورہ بالاہرجانہ کی رقم دلوائی جائے۔