عمر شریف نے طبیعت خرابی کی خبروں کو بے بنیاد قراردے دیا

عمر شریف نے طبیعت خرابی کی خبروں کو بے بنیاد قراردے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)عالمی شہرت یافتہ سٹیج اداکار عمر شریف نے طبیعت خرابی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے نئے سٹیج شوز کرنے کا اعلان کردیا۔ عمر شریف نے فیس بک پر ویڈیو کے ذریعے طبیعت ناسازی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرا ویڈیو بنانے کا مقصد مجھ سے منسوب جھوٹی خبر کو واضح کرنا ہے جس میں کسی نے سوشل میڈیا پر یہ پھیلا دیا کہ میں اسپتال میں زیرعلاج ہوں۔عمر شریف نے کہا کہ یہ خبریں من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں میں ہمیشہ ہی اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اور خوشیوں کی اور محبتوں کی درخواست کرتا رہا ہوں لیکن اس وقت میں اللہ کے کرم سے بالکل ٹھیک ہوں بلکہ میں اڑان بھرنے کے لئے بھی تیار ہوں۔معروف سٹیج فنکار نے کہا کہ جھوٹی خبریں سننے کے بعد مجھے یہ خیال آیا کہ اب فوری طور پر مجھے آپ لوگوں کے سامنے تھیٹر کرنا چاہیے اس لیے میں عید الفطر سے آرٹ کونسل کراچی میں سٹیج ڈرامہ کروں گا اس کے بعد حیدر آباد جاؤں گا اور وہاں سے واپس آکر امریکہ جاؤں گا جہاں میں 18 سے 22 شہروں میں شو کروں گا۔عمر شریف اپنے مداحوں سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ جس سفر پر اب ہم جارہے ہیں خدا اس میں ہمیں کامیابی عطا فرمائے۔
تاکہ ہمارے ملک پاکستان کا نام روشن ہو۔

مزید :

کلچر -