ریڈیو پاکستان لاہور نورجہاں آڈیٹوریم میں خواتین کیلئے محفل میلاد

ریڈیو پاکستان لاہور نورجہاں آڈیٹوریم میں خواتین کیلئے محفل میلاد

لاہور(فلم رپورٹر) ریڈیو پاکستان لاہور کے نورجہاں آڈیٹوریم میں رمضان المبارک کے حوالے سے خواتین کیلئے خصوصی محفل میلادالنبی ؐکا انعقاد کیا گیا جس کی مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل رانا تھیں۔ محفل میلاد میں آپ ؐکے اسوہ حسنہ پر خصوصی تقریر پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین سلامت پورہ ڈاکڑ شگفتہ بانو جبکہ سدرہ اشتیاق، سائرہ طاہر، انا سکینہ، عزم وحید، صفیہ قادری، ساجدہ منیر، فاخرہ مشتاق، اور دیگر نعت خواں خواتین نے بارگاہ اقدس میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے، محفل میلاد کی میزبان عزم وحید اور نویرہ فاطمہ جبکہ پروڈکشن ٹیم کو ڈپٹی کنٹرولر پروگرامز شاہد امین کی نگرانی میں پروڈیوسرز محمد کریم احمد، فوزیہ سلطانہ اور کاشف غوری نے پروڈیوس کیا جبکہ نگران اعلی سٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستا ن لاہور نزاکت شکیلہ تھیں۔ اس موقع پرمہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل رانا کا کہنا تھا کہ ریڈیو پاکستان نے اب تک اپنی روایات کو برقرار رکھا ہوا ہے، ایسی محافل ریڈیو پاکستان کا خاصہ ہیں جہاں نہ صرف نعت خوانی کے فن کو فروغ ملتا ہے بلکہ اس شعبے میں نو آموز نعت خواں بچیوں کی حوصلہ افزائی بھی کی جاتی ہے۔

مزید : کلچر