سٹی ٹریفک پولیس کی کینال میں نہانے پر پابندی لگانے کی تجویز

            سٹی ٹریفک پولیس کی کینال میں نہانے پر پابندی لگانے کی تجویز

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سٹی ٹریفک پولیس کالاہور کینال برانچ میں نہانے پر پابندی لگانے کی تجویز،اس سلسلہ میں سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کا ڈی آئی جی آپریشنز لاہور،محکمہ آبپاشی کو خط لکھ دیا،خط کے متن کے مطابق نہر میں نہانے والوں کیوجہ سے کینال روڈ پر غیر معمولی رش بڑھ جاتا ہے۔شہری اپنی گاڑیوں،موٹر سائیکلوں اور خصوصا رکشوں کو کینال روڈ پر پارک کر دیتے ہیں،نہر میں چھلانگیں لگانے اور موج مستی سے لڑائی جھگڑے،قیمتی جانوںکے نقصان کا اندیشہ رہتا ہے،شہری کینال روڈ کو کہیں سے بھی کراس کرنا شروع کر دیتے ہیںجو اکثر و بیشتر حادثات کا باعث رہتا ہے۔سی ٹی اوکیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ ٹریفک کی روانی اورکسی بھی ناگہانی صورت سے بچنے کےلئے نہانے پر پابندی لگائی جائے۔

مزید : علاقائی