بیگم پورہ ،پولیس کی سربراہی میں گٹکا سرعام بکنے لگا کریک ڈاﺅن کیا جائے ،والدین

  بیگم پورہ ،پولیس کی سربراہی میں گٹکا سرعام بکنے لگا کریک ڈاﺅن کیا جائے ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)گجر پورہ سے ملحقہ چوکی بےگم پورہ مےں گٹکا اور کھلے سگریٹ کی سرعام فروخت ، متعلقہ تھانے نے سب کچھ جانتے ہوئے بھی چپ سادھ رکھی ہے ، نوجوان نسل کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہوگئے،والدین نے متعدد مرتبہ شکایت بھی کی جس پررسمی کارروائی کر کے ایک یا دو دن سختی کی جاتی ہے اور گٹکا کی فروخت دوبارہ شروع ہو جاتی ہے۔علاقہ مکینوں نے اپنے بچوں کے مستقبل کی خاطر گٹکا فروشوں کے خلاف بھر پور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق تھانہ گجر پورہ کی چوکی بےگم پورہ مےں گٹکا فروش دکانداروں نے اودھم مچا رکھا ہے اوربے دریغ نوجوان نسل کو تباہ کررہے ہےں۔ گٹکا کے باعث نوجوان نسل صحت کے پیچیدہ مسائل کا شکار ہو رہی ہے،اس میں دانتوں کی بیماریوں سے لے کر گلے کا کینسر اور جنسی بیماریاں شامل ہیں۔گٹکا کا استعمال کرنے والوں میں 16 سال سے لے کر بڑی عمر کے افراد بھی شامل ہیں لیکن زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے۔جن دکانداروںکو پولیس کی جانب سے تنگ کرنے کا خدشہ ہو وہ غیر شخص کو گٹکا اور کھلا سگریٹ فروخت نہیں کرتے جبکہ مک مکا اور اثر رسوخ والے دکاندار کھلے عام قانون کی خلاف ورزی میں مشغول ہیں۔ پولیس کے اعلیٰ حکام کی جانب سے سخت احکامات کے باوجود گٹکا فروشوں کو مقامی پولیس کی مکمل آشیر آباد حاصل ہے۔ علاقہ معززےن اور والدےن نے چوکی انچارج الطاف پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا چوکی انچارج کی سربراہی مےں گٹکا فروخت کےا جا رہا ہے۔ علاقہ مےں مشہورو معروف ملک پان شاپ اورمہر پان شاپ بلا خوف و خطرہ گٹکے کی فروخت جاری رکھے ہوئے ہےں۔ 

علاقہ مکینوں نے چےف جسٹس لاہور ہائیکورٹ، وزیر اعلیٰ پنجاب ،چےف سےکرٹری، آئی جی پنجاب سمےت دےگر اعلیٰ پولےس افسران سے پر زور اپےل کی ہے کہ ہمارے بچوں کی صحت کو تباہ کرنے والوں میں جو کوئی بھی ملوث ہے اگر کوئی پولےس ملازم بھی ہے اس کے خلاف قانونی جارہ جوئی کی جائےاور نوجوان نسل کو تباہ ہونے سے بچاےا جائے۔پچھلی پنجاب اسمبلی مےں گٹکے کی فروخت کو روکنے کےلئے قرار دار بھی جمع کروائی گئی جس کو منظور کرتے ہوئے مختلف محکمہ جات کو ہداےات جاری کی گئےں کہ صوبہ بھر مےں گٹکا فروشوں کے خلاف بھر پور اےکشن لیا جائے اس کے باوجود اس پر کچھ عمل درآمد نہیں ہوا ہے۔

مزید :

علاقائی -