گاڑیوں کی بروقت انسپیکشن اوردیکھ بھال یقینی بنائیں،ایس پی ہیڈ کوارٹرز

  گاڑیوں کی بروقت انسپیکشن اوردیکھ بھال یقینی بنائیں،ایس پی ہیڈ کوارٹرز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لا ہور (کر ائم رپو رٹر)پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین نے پولیس موبائلز کی ماہوار انسپکشن کی۔ لاہور پولیس کی مختلف ڈویثزن کے تھانوں اور پولیس چوکیوں کی گاڑیاں انسپکشن میں شامل تھیں۔ گاڑیوں کی مکینیکل صورت حال، ٹائرز، الیکٹریکل اور باڈی کی صورتحال کے اعتبار سے تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ ایس پی ہیڈ کوارٹر سید کرار حسین نے معائنے کے دوران گاڑیوں کے مکینیکل، الیکٹریکل ، پارٹس اور ٹائرز کی تبدیلی ضروری ہونے پر فوری تبدیل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین نے کہا کہ ایم ٹی او لائنز، متعلقہ ٹیکنیکل سٹاف اور ڈرائیورز گاڑیوں کی بروقت انسپیکشن اوردیکھ بھال کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے میں کسی قسم کی لاپرواہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین نے گاڑیوں کی دیکھ بھال میں کوتاہی برتنے والے ڈرائیورز کو شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے۔

مزید :

علاقائی -