عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا پولیس کی اولین ذمہ داری ،آئی جی عارف نواز

 عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا پولیس کی اولین ذمہ داری ،آئی جی عارف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر) صوبائی وزیراطلاعات صمصام بخاری سے آ ئی جی عارف نواز نے سنٹرل پولیس آفس میںملاقات۔ملاقات کے دوران دو طرفہ باہمی امور پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ آئی جی پنجاب نے وزیر اطلاعات کو پنجاب پولیس کے آئی ٹی پر مبنی جدید نظام سے آگاہ کیا۔آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کی استعداد کار میں اضافے کے لئے جدید تربیت اور ریفریشر کورسز میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں کیونکہ دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ فورس ہی کرائم میں آنے والی جدت اور ٹیکنالوجی کا مقابلہ کر سکتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنی فورس کا مورال بلند کرنے اور کرائم فری پنجاب کے خواب کی تکمیل کے لئے صوبے بھر مین ہنگامی دوروں کا سلسلہ شروع کر چکا ہوں اورایک ایک ریجن میں خود جا کر افسران کو ہدایات دے رہا ہوں ۔ انہوں نے وزیر اطلاعات کو عوامی سہولیات کے لئے شروع کئے پنجاب پولیس کے پراجیکٹس خصوصا آئی جی کمپلینٹ سیل 8787، انٹرنل اکاﺅنٹیبلٹی، خدمت مراکزاور پولیس خدمت کاﺅنٹرز سے حاصل ہونے والے نتائج کے بارے میں بتایا ۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے عوام کو پولیس سروسز سے متعلق ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کی امیج بلڈنگ کے لئے وزارت اطلاعات پنجاب پولیس کی معاون ہے اور پنجاب پولیس کے تمام مثبت اقدامات کو میڈیا پر مزید نمایاں کرنے میں اپنا کردار ادا کروں گا ۔ انہوں نے آئی جی پنجاب کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت اور صوبے کی سکیورٹی کے لئے محکمہ پولیس کو پنجاب حکومت کا ہر ممکن تعاون میسر رہے گا ۔مزید براں عارف نواز خا ن نے کہا ہے کہ معاشرے میں قانون کی بالادستی کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کی جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنانا پنجاب پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور جو افسران واہلکارعوام کیلئے پریشانی یا تکلیف کا باعث بنے ان کے خلاف زیرو ٹالریننس پالیسی کے تحت سزاﺅں کو یقینی بنایا جائے گا 

مزید :

علاقائی -