ترقی ملازمت کا اہم سنگ میل ،سی سی پی او بی اے ناصر
لا ہو ر(کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور بی اے ناصر اور ڈی آئی جی آپریشنز وقاص نذیر نے ایس پی لیگل کے عہدے پر ترقی پانے والے 2 پولیس افسروں شیخ محمد آصف اور افضل نذیر کو رینک لگا ئے۔ سی سی پی او آفس میں ہونے والی سادہ تقریب میں ایس ایس پی ایڈمن منتظر مہدی اور ایس ایس پی انٹرنل اکاﺅنٹبیلٹی اطہر وحید نے بھی شرکت کی۔ ڈی ایس پی سے ترقی پانے والے شیخ محمد آصف کو ایس پی لیگل لاہور تعینات کیا گیا ہے جبکہ ایس پی افضل نذیر کا فیصل آباد تبادلہ ہوا ہے۔ اس موقع پر لاہور سے شیخوپورہ تعینات ہونے والے ایس پی لیگل رانا عبداللطیف کے اعزاز میں بھی الوداعی تقریب ہوئی۔ سی سی پی او لاہور بی اے ناصر نے ترقی پانے والے افسروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ترقی ملازمت کا اہم سنگ میل ہوتا ہے۔ بڑے رینک کے ساتھ بڑی ذمہ داری بھی ملتی ہے۔ ترقی ملنے کے ساتھ اپنی پیشہ ورانہ استعداد کار بڑھانے پر بھی توجہ دی جانی چاہیئے۔ امید ہے کہ جس طرح آپ نے ڈی ایس پی کے طور پر خدمات انجام دیں، اب ایس پی بن کر اس سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ سی سی پی او نے لاہور سے شیخوپورہ ٹرانسفر ہونے والے ایس پی رانا لطیف کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ نئے سٹیشن پر بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ تقریب میں ڈی آئی جی آپریشنز وقاص نذیر نے کہا کہ ایس پی کا رینک بڑی ذمہ داری کا حامل ہوتا ہے۔ عدالتوں میں مقدمات کی موثر انداز میں پیروی کے لئے شیخ محمد آصف اور افضل نذیر اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ اس موقع پر ایس ایس پی ایڈمن منتظر مہدی اور ایس ایس پی انٹرنل اکاﺅنٹبیلٹی اطہر وحید نے بھی ایس اپی شیخ آصف اور افضل نذیر کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔