پولیس نے نوجوان کو سمن آباد سے بازیاب کرا لیا

    پولیس نے نوجوان کو سمن آباد سے بازیاب کرا لیا

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس آپریشن ونگ نے 27سالہ نوجوان یاسین کو سمن آباد سے بازیاب کرا لیا۔ یاسین کے والد عبدالشکور سے اغوا کاروں نے بذریعہ فون تاوان مانگا تھا۔نوجوان کاوالد عبدالشکور دو دن قبل ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر کے سامنے پیش ہوا۔والد عبدالشکور نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہورکو اپنے بیٹے کی بازیابی کے لئے درخواست دی تھی۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہورمحمد وقاص نذیر نے ایس ایس پی آپریشنز لاہور کیپٹن (ر) مستنصر فیروز کو نوجوان کی بازیابی کے لیے فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی جس پر ایس ایس پی آپریشنز لاہور کیپٹن (ر )مستنصر فیروزنے خصوصی ٹیم تشکیل دے کر اسے نوجوان کی بازیابی کا ٹاسک دیا ۔ جس نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اغوا کاروں کا سراغ لگا یا اور ان کے ایک ساتھی پولیس اہلکار ارشد جی تھری گرفتار کر کے نوجوان کو بازیاب کرالیا ۔اغواءمیں ملوث دیگر اہلکاروں بشمول اے ایس آئی غلام حسین اوراے ایس آئی فہیم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید : علاقائی