دریائے راوی میںڈوبنے والے نوجوان کی نعش کی تلاش کا کام جاری

  دریائے راوی میںڈوبنے والے نوجوان کی نعش کی تلاش کا کام جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)لڑکی کے اہلخانہ کے تشددسے دلبرداشتہ ہوکردریائے راوی میںکودنے والے نوجوان کی تلاش کیلئے دوسرے روزبھی آپریشن جاری رہا ،پولیس نے دریا میںکودنے والے حسیب کے دوست کوحراست میںلےکرتحقیقات شروع کر دیں ۔
،اہل خانہ ا دریائے راوی کے کنارے کھڑے ہوکرحسیب کے زندہ مل جانےکی دعائیں کرتے رہے ۔
 بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ ٹاﺅن کا رہائشی بیس سالہ حسیب جمعہ کے روز ہربنس پورہ کی رہائشی لڑکی کو ملنے گیا تھا جہاں پر لڑکی کے اہل خانہ نے اسے بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا ۔ واپسی پر حسیب دلبرداشتہ ہو کر مبینہ طو رپر دریائے راوی میں کود گیا ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تلاش شروع کی تاہم اندھیرا چھا جانے کے باعث آپریشن روک دیا گیا ۔ گزشتہ روز دوبارہ آپریشن کا آغاز کیا گیا لیکن دوسرے روز بھی کوئی کامیابی نہیں ہو سکی ۔ حسیب کی بہن نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے کوئی تعاون نہیں کیا جارہا ۔ صرف بھائی کے دوست سے تحقیقات کی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لڑکی والوں نے میرے بھائی پر بے پناہ تشدد کیا اور اس کا موبائل فون ، نقدی اور شناختی کارڈ بھی چھین لیا ۔ لڑکی والوں نے الٹا ہمارے خلاف مقدمے کا اندراج کرا دیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -