صدارتی نظام نافذ کرنے سے ملک کو نقصان ہو گا،زاہد خان
پشاور (این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے واضح کیا ہے کہ صدارتی نظام نافذ کرنے کی کسی بھی کوشش سے ملک کو نقصان ہو گا،گورنر خیبر پختونخوا اور سندھ نے کسی اورکی ایما پرصدارت نظام کے حق میں بیانات دئیے۔گزشتہ روز اپنے بیان میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمازاہد خان نے کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا اور گورنر سندھ نے صدارتی نظام کے حق میں بیانات دئیے۔ انہوںنے کہاکہ چھوٹے صوبوں کے گورنر کسی اورکی ایما پر یہ بات کر رہے ہیں،لگ رہا ہے موجودہ حکمران کو صدارتی نظام کامقصد پورا کرانے کیلئے لایاگیا۔ انہوںنے کہا کہ پہلا آمرایوب خان ون یونٹ اور صدارتی نظام لایا،آج پوری دنیا میںپاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے انہوںنے کہاکہ صدارتی نظام نافذ کرنے کی کسی بھی کوشش سے ملک کو نقصان ہو گا۔
زاہد خان