پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کا صوبائی حکومت کے خلاف یکم مئی کو مظاہروں کا اعلان

  پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کا صوبائی حکومت کے خلاف یکم مئی کو مظاہروں کا ...

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا نے صوبائی حکومت کے خلاف یکم مئی کو مظاہروں کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ بی آر ٹی کی کرپشن پر پورے پاکستان کے عوام چیخ رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخواہ کے عوام کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کے پی کے کی تنظیم سازی مکمل ہے، تنظیمی طور پر ہماری پارٹی مضبوط ہے۔ انہوںنے کہاکہ اگر کارکن ناراض بھی ہیں تو ہم کارکنوں کو منانے کےلئے ان کے گھروں میں جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ۔ عمران خان نے بلین ٹری سونامی کے بارے میں چائنا میں جھوٹ بول کر ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے،جب پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ بلین ٹری سونامی پر آئےگی تو ہم رپورٹ کے خلاف نیب میں درخواست دیں گے ۔ گزشتہ روز پیپلز پارٹی پختونخوا کے صدر ہمایوں خان نے صوبائی عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی چیئرمین کے ساتھ ملاقات میں کافی چیزیں زیر بحث آئی ہیں، کے پی کے میں فنانشل معاملات پر تفصیلی بحث ہوئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بلین سونامی ٹری پروجیکٹ سے متعلق بلاول بھٹو کو بریفنگ دی۔بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی کرپشن کو بے نقاب کرنے کےلئے ہدایت کی ہے۔

پیپلز پارٹی خیبر پختون خوا ہ 

مزید : صفحہ آخر