ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کا چین میںشپ یارڈ ز کا دورہ

ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کا چین میںشپ یارڈ ز کا دورہ

  

اسلام آباد(آئی این پی)سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چین میں پاک بحریہ کے جہازوں کی تیاری کے جائزے کیلئے شپ یارڈز کا دورہ کیا، نیول چیف نے چین میں مختلف جہاز ساز کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کیں،نیول چیف نے چین کے اداروں کی پیشہ ورانہ مہارتوں کوسراہا،نیول چیف کا چینی شپ یارڈ کا دورہ پاک بحریہ کی تکنیکی صلاحیتوں میں فروغ کا باعث بنے گا۔ہفتہ کوسربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چین میں شپ یارڈز کا دورہ کیا، سربراہ پاک بحریہ نے پاک بحریہ کے جہازوں کی تیاری کے جائزے کیلئے شپ یارڈز کا دورہ کیا،نیول چیف نے شنگھائی میں ہڈونگ ژانگوا شپ یارڈ اور ووہان میں شوانگ لیو کنسٹرکشن بیس کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر نیول چیف کو شپ یارڈ اور کنسٹرکشن بیس پر جہاز سازی کی سہولیات پربریفنگ دی گئی،اپنے دورے کے دوران نیول چیف نے چین میں مختلف جہاز ساز کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کیںاور پاک بحریہ کیلئے تعمیر کیے جانے والے پلیٹ فارمز کا جائزہ لیا،نیول چیف نے ملاقاتوں میں پاک بحریہ کے چین میں جاری پروجیکٹس اوردیگرامورپر گفتگو کی، چیف آف نیول اسٹاف نے چین کے ان اداروں کی پیشہ ورانہ مہارتوں کوسراہا،نیول چیف کا چینی شپ یارڈ کا دورہ پاک بحریہ کی تکنیکی صلاحیتوں میں فروغ کا باعث بنے گا۔

ظفر عباسی دورہ

مزید :

صفحہ آخر -