فلاپ شو پر ایم کیو ایم سے ہمدردی کا اظہار کرتاہوں، مرتضی وہاب 

    فلاپ شو پر ایم کیو ایم سے ہمدردی کا اظہار کرتاہوں، مرتضی وہاب 

  

کراچی(آئی این پی) مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ فلاپ شو پرایم کیو ایم سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔مرتضی وہاب نے کہا کہ فلاحی ادارے کے مفت دسترخوان پربھی ایم کیوایم کے جلسے سے زیادہ لوگ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تقسیم کرنےکی سیاست اور خواب دیکھنے والے خود تقسیم ہوچکے ہیں۔مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ کراچی کا اردو بولنے والا جیالا ہوں اورنفرت کی سیاست کومسترد کرتاہوں۔مرتضی وہاب نے کہا کہ ایم کیوایم کو ن جا نے کیاسوجھی کہ منی جلسہ کرکے مزیدرسواہوگئی۔مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ ایم کیوایم کے جلسے سے زیادہ لوگ توکراچی میں بقرعید پرگائے دیکھنے آجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ محلہ قومی موومنٹ بن چکی ہے۔

مرتضی وہاب 

مزید :

صفحہ آخر -